Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، 5 شہری زخمی

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر اتوار 5 جولائی کو بلااشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی، جس کے نتیجے میں 5 شہری زخمی ہو گئے ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے 5 شہری زخمی ہو گئے ہیں ، زخمیوں میں 2 بچے اور 2 معمر خواتین بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے  گزشتہ رات ایل او سی پر آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس پر پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ بھارتی فوج نے رات ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ہفتہ کے روز بھی شہری آبادی کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس سے 22 سالہ شہری زخمی ہوا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کی متعدد بار بھارتی سفارت کار کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمانے کے باوجود فائرنگ اور گولا باری کے واقعات میں کمی نہیں آئی۔

گزشتہ ماہ بھی اسی طرح کے واقعے میں ایک 13 سالہ لڑکی جاں بحق، جب کہ اس کی ماں اور بھائی شدید زخمی ہوئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube