Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

ایک منٹ میں5بھارتی طیارے تباہ کرنیوالے ایم ایم عالم

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago

زندگی کے آخری ایام کراچی میں گزارے

پیسنٹھ کی جنگ میں دشمن کے دانت کھٹے کرنے والے اور شجاعت اور بہادری کی عظیم مثال قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے لیجنڈ پائلٹ ایم ایم عالم کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

سال 1965 کی جنگ میں سرگودھا کے محاذ پر پانچ بھارتی ہنٹر جنگی طیاروں کو ایک منٹ سے کم وقت میں زمین بوس کرنے ، جس میں سے چار ابتدائی 30 سیکنڈ کے اندر مار گرائے گئے تھے، یہ اب تک دنیا کا ایک عالمی ریکارڈ ہے اور اس کا سہرا پاکستان کے مایہ ناز فائٹر پائلٹ ایم ایم عالم کے سر جاتا ہے۔ جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

لٹل ڈریگن کا لقب پانے والے قومی ہیرو محمد محمود عالم کا کارنامہ آج بھی سننے والوں کو حیران کردیتا ہے۔ ان کا یہ کارنامہ جہاں پاک فضائیہ کی تاریخ میں سنہرے باب کی حیثیت رکھتا ہے، وہیں یہ ریکارڈ ایک معجزے سے کم تصور نہیں کیا جاتا۔

محمد محمود عالم 6 جولائی 1935 کو بھارت کے شہر کولکتہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1953 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ ثانوی تعلیم 1951 میں سندھ گورنمنٹ ہائی اسکول ڈھاکہ (سابقہ مشرقی پاکستان ) سے مکمل کی، 1952 میں فضائیہ میں آئے اور 2 اکتوبر 1953 کو کمیشنڈ عہدے پر فائز ہوئے۔

پاک بھارت کی جنگ کے بعد 1967 میں آپ کا تبادلہ بطور اسکواڈرن کمانڈر برائے اسکواڈرن اول کے طور پر ڈسالٹ میراج سوئم لڑاکا طیارہ کے لیے ہوا جو کہ پاکستان ایئرفورس نے بنایا تھا۔

سال 1972 میں انہوں نے 26ویں اسکواڈرن کی قیادت 2 مہینے کیلئے کی اور 1982 میں ایئر کموڈور کے عہدے پر ریٹائر ہو کر کراچی میں قیام پذیر ہوئے اور زندگی کے آخری ایام بھی کراچی میں ہی گزارے۔

وطن کے اس عظیم ہیرو کو ان کے تاریخ ساز کارنامے پر ستارہ جرأت سے بھی نوازا گیا۔ مارچ 2013 کو 78 برس کی عمر میں پاکستان کا یہ عظیم ستارہ دنیا چھوڑ گیا، تاہم ان کا یہ کارنامہ رہتی دنیا تک لوگوں کو ان کی یاد دلاتا رہے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube