Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

پنجاب میں اسکولز کھولنے کی خبریں جھوٹی ہیں،وزیرتعلیم

SAMAA | - Posted: Jul 5, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 5, 2020 | Last Updated: 3 months ago

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق پھیلی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، جو بھی فیصلہ ہوگا حالات کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے واضح کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا پر صوبے بھر کے اسکولوں کو کھولنے سے متعلق جھوٹی خبر اور تاریخ وائرل ہوئی ہے، ایسا کوئی اعلان نہیں کیا۔

وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بچوں اور ٹیچرز کی زندگی عزیز ہے، کوئی بھی فیصلہ کرونا وائرس کے بعد بننے والی صورت حال دیکھ کر کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ میرا گزشتہ بیان یہ تھا کہ کرونا کے باعث بننے والے صورت حال پر قابو پایا جا سکتا ہے، اور اسی صورت میں اسکولوں کو 15 اگست سے سخت ترین ایس او پیز کے ساتھ کھولیں گے، تاہم ابھی یہ کوئی حتمی اعلان نہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کا حتمی فیصلہ وفاق کو کرنا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube