Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی: پولیس نے مقتول کاموبائل فون ٹریس کرکے قاتل کوپکڑلیا

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ملزم نے ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان کوقتل کیا، پولیس

کراچی پولیس نے دوران ڈکیتی شہری کو قتل کرنیوالے ملزم کو مقتول کے فون سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ اورنگی ٹاؤن ميں موبائل فون چھيننے کے دوران ملزم نے شہری کو قتل کردیا تھا۔

اورنگی ٹاؤن پوليس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرليا، رحيم خان عرف ڈاکٹر نے 16 مئی کو اورنگی ٹاؤن میں موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر زاہد نامی شہری کو قتل کردیا تھا اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے مقتول کے موبائل فون کو ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، حکام کے مطابق رحيم اور اُس کا ايک ساتھی عادی اسٹريٹ کرمنل ہيں جن کيخلاف سائٹ اے اور اورنگی پولیس اسٹیشن میں متعدد مقدمات بھی درج ہیں، گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جان گلشن اقبال ميں بھی کار پر فائرنگ کرنیوالا ايک ملزم قانون کی گرفت ميں آگيا، ملزم طلحہ نے اپنے 2 ساتھيوں کيساتھ گلشن کے علاقے ميں وارداتيں کرنے کا اعتراف بھی کرليا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعظم اور رضوان کے ہمراہ 28 جون کو واردات کی کوشش کی، گاڑی کا دروازہ نہ کھلنے پر غصے ميں فائرنگ کی تھی، جس ميں کار سوار باپ بيٹا معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube