کراچی ميں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پی ایس پی کارکن کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق گرفتار ملزمان نے 2 جولائی کو لیاقت آباد نمبر 10 میں پی ایس اپی کارکن کو قتل کیا تھا، ملزمان میں سید نعیم حیدر عرف بڑا اور محمد دانش اقبال عرف ہکلہ شامل ہیں، ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس نے تھانہ شریف آباد میں پی ایس پی کے کارکن ے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
ترجمان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ ملزم سید نعیم حیدر عرف بڑا کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔