Thursday, November 26, 2020  | 9 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

رحیم یارخان کے قریب مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکراگئی

SAMAA | and - Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 5 months ago

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

رحیم یار خان میں کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس جیٹھہ بٹھہ اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، کانٹا تبدیل ہوجانے کے باعث سامنے سے آنیوالی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، کئی بوگیوں اور انجن کو نقصان پہنچا، ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

ریل گاڑی سے دو روز میں دوسرا حادثہ ہوگیا، لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس جیٹھہ بٹھہ اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شالیمار ایکسپریس جیٹھہ بٹھہ اسٹیشن کے قریب پہنچی تو لائن کا کانٹا تبدیل ہوگیا جس کے باعث دونوں ٹرینیں آمنے سامنے آکر ٹکرا گئیں اور نتیجہ میں مال گاڑی کی 3 سے 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، تاہم جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ روانہ ہوگئیں، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک کو دونوں اطراف کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔

خانپور سے نمائندہ سماء نعمان مغل کے مطابق ٹرین ڈرائیور حادثے میں معمول زخمی ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ آٹومیٹک کانٹا چینج ہونے کے باعث پیش آیا، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

گزشتہ روز بھی شیخوپورہ میں سکھ زائرین کی ایک وین ٹرین کی زد میں آگئی تھی، جس میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube