Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

منی لانڈرنگ کيس،شہبازشریف نےضمانتی مچلکوں پر1ماہ بعددستخط کردیے

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مسلم ليگ نون کے صدر شہبازشریف نےمنی لانڈرنگ کيس میں ضمانتی مچلکوں پرايک ماہ بعد دستخط کردیے۔ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے شہبازشریف کے کرونا ٹيسٹ کا سیمپل لے لیا۔

ہفتے کو شہبازشریف حفاظتی کٹ پہن کر لاہور ہائی کورٹ آئے اور گاڑی میں بیٹھ کرمچلکوں پر دستخط کیے۔منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشريف کی ضمانت 3 جون کو منظور ہوئی تھی۔ان کی ضمانت کے لیے 5 لاکھ کے مچلکے بھی جمع کرا دیے گیے ليکن کرونا کا شکار ہونے کی وجہ سے شہباز شریف مچلکوں پر دستخط نہ کرسکے۔

لاہور ہائی کورٹ نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرکے عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کی تھی۔عدالت نے شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ کرانے کا بھی حکم دیا تھا جس پرانسٹی ٹيوٹ آف پبلک ہيلتھ کی ٹيم نےشہبازشريف کا سيمپل ليا۔کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ ايک روز بعد آئے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube