Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

کراچی:پولیس اہلکارکاقتل،سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 2 years ago

کراچی میں گذشتہ روز قتل ہونے والے پولیس اہلکار کے واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیاگیا ہے۔مقتول کی نمازِجنازہ ايس ايس يو ہيڈکوارٹر ميں ادا کردی گئی۔

کراچی میں جمعہ کی رات پولیس اہلکارکوبلوچ کالونی میں ٹارگٹ کرکےقتل کیاگیا۔ سی ٹی ڈی میں درج مقدمےمیں قتل،اسلحےچھیننےاورانسدادِ دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس اہلکار 15 سروس میں تعینات تھا اور ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا جب نامعلوم مسلح افراد نے اس کو نشانہ بنایا۔ جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کے 3 خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے واقعہ سے متعلق واضح نہیں ہوسکا کہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا کچھ اور جبکہ ملزمان پولیس اہلکار کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

شہید کانسٹیبل نعمان کی نماز جنازہ ايس ايس يوہيڈکوارٹرميں ادا کی گئی۔اس موقع پرآئی جی نےشہید کانسٹیبل کے اہلِخانہ سےتعزیت کی اور ورثا کو مراعات دینے کا بھی اعلان کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube