Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

پشاور:ٹرین حادثےمیں مرنےوالےسکھ برداری کےافرادکی آخری رسومات

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago

ننکانہ صاحب جارہےتھے

شیخوپورہ میں ٹرین اور کوسٹرکے درمیان تصادم میں مرنےوالے سکھ برادری کےافراد کی آخری رسومات اٹک کے شمشان گھاٹ میں ادا کردی گئیں۔ 

جمعہ کی دوپہرشیخوپورہ میں ٹرین حادثے میں مرنےوالے سکھ برادری کے 19افرادکی ميتيں رات گئے پشاورمیں بھائی جوگاسنگھ محلہ جوگن شاہ منتقل کردی گئیں۔ مرنے والوں ميں 7خواتین،3بچے اور9مرد شامل ہیں۔ ان افراد کی آخری رسومات اٹک کے شمشان گھاٹ میں ادا کردی گئیں۔

رکنِ صوبائی اسمبلی رنجیت سنگھ نے اس سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورحکومتی اداروں کے تعاون پر اظہارِاطمینان کیاہے۔ گاڑی میں سوار 24 افراد میں 3 سالہ بچی معجزانہ طور پر محفوط رہی جبکہ 3 زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مرنے والے افراد سکھ یاتری تھے اور وہ ننکانہ صاحب جارہے تھے جب ریلوے کراسنگ پر اس کی کوسٹر مسافر ٹرین سے ٹکراگئی۔ ریلوےحکام نےڈویژنل انجینیئر کوفوری طورپرمعطل کردیاہے۔

کراچی سےلاہورجانےوالی مسافرٹرین کی وین کوٹکر،20افرادجاں بحق

وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نےذمہ داران کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ ٹرین حادثے پراظہارافسوس کیا ہےاورزخمیوں کےبہترین علاج معالجےکی ہدایت کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Karachi to Lahore train accident,train accident,train bus accident,Lahore Karachi train accident,accident Karachi accident,train bus accident,today Karachi to Lahore train accident
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube