Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

مون سون بارشوں کیساتھ مغربی ہواؤں کاسلسلہ بالائی علاقوں میں داخل

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مون سون بارشوں کیساتھ مغربی ہواؤں کاسلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی،گوجرانوالہ،فیصل آباد میں فلیش فلڈنگ کاخدشہ بڑھ گیا ہے۔ اس کے علاوہ صوبہ سندھ میں بارشیں پیر سےشدت اختیار کریں گی جبکہ کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ اوربدین میں اربن فلڈنگ کااندیشہ ہے ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ کشمیر،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائيڈنگ کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نےمتعلقہ تمام محکموں کو بھی الرٹ رہنےکی ہدایات جاری کردی ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو کراچی میں متوقع بارشوں کا بتاديا تھا ۔ شہر میں پیر کے بعد بادل برسنے کی پيشگوئی کردی گئی۔ شہر میں بارش کا سلسلہ 6سے 8جولائی تک جاری رہے گا جبکہ 7 جولائی کو تیز بارش کا امکان ہے۔

کراچی:محکمہ موسمیات کی تیزبارش کی پیش گوئی

اس کے علاوہ محکمہ موسميات نے پیش گوئی کی کہ بارش سے پہلے تیز ہوائیں اور آندھی کا امکان ہے اور ہوا کی رفتار40سے50فی کلومیٹرفی گھنٹہ ہوسکتی ہے تاہم شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Karachi rain, Karachi rain predictions ,sindh rain, monsoon rain Karachi , Karachi rain update , rain Karachi latest updates
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube