Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

بلوچستان: فائرنگ، ٹریفک حادثہ، دیگر واقعات میں 3افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بلوچستان میں فائرنگ، ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد میں مسلح افراد نے محمود رضا نامی شخص پر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال نوشکی منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کے قتل کیا گیا، لاش کو شناخت کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑائی جھگڑے کے دوران خنجروں کے وار سے لال محمد ولد خان محمد نامی شخص زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے سول اسپتال منتتقل کردیا گیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند میں ایک شخص نے گھریلو تنازع پر گہرے جوہڑ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، لیویز کے مطابق لاش جوہڑ سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

کوہلو میں دوسرا واقعہ قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں سبی سے کوہلو آتے ہوئے لیویز کی گاڑی کا دوسری گاڑی سے تصادم ہوگیا، واقعے 2 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر ضلع دالبندین میں گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد فراہم کرنے کیلئے پرنس فہد اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ضلع بولان کے علاقے پنجہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے باعث ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube