Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی کے تاجروں نے تمام کاروباری مراکز کھول دیئے

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago

 کراچی ميں 14 دن کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد چھوٹے تاجروں نے شہر بھر میں تمام کاروباری مراکز کھول دیئے۔ شہر قائد کی تاجر تنظیموں نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ جمعہ (3جولائی) سے تمام بند کاروباری مراکز کھول دیں گے۔

کراچی کے چھوٹے تاجروں نے جمعہ کی صبح سے اپنی دکانیں کھول لیں، ان کا مؤقف تھا کہ لاک ڈاؤن بہت ہوگیا، اب مزید کاروبارکی بندش برداشت نہیں کرسکتے۔ تاجروں نے حکومت سے اپیل کی کہ کاروبارجاری رکھنے دیا جائے۔

تاجروں نے بتايا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب تک اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ تاجر برادری نے یقین دلایا کہ کاروباری سرگرمیوں میں ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube