Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

لاہور کے مزید 7 علاقوں کو سیل کرنے کی تجویز

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago

محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے لاہور کے مزید 7 علاقوں کو سیل کرنے کی تجویز دے دی، جبکہ واپڈا ٹاؤن اور ای ایم ای کو مکمل سیل کئے جانے کا امکان ہے۔

لاہور میں کرونا کے باعث زیادہ متاثر ہونے والوں علاقوں کی فہرست تیار کرلی گئی، ٹاؤن شپ اے ٹو بلاک، چنگی امر سدھو، مین بازار اور گرین سٹی بیدیاں شامل ہیں جبکہ واپڈا ٹاؤن اور ای ایم ای کو مکمل سیل کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واپڈا ٹاؤن سے 2 ہفتوں میں 180 کیسز، چنگی امر سدھو، مین بازار سے 52 اور ای ایم ای سوسائٹی سے 15 روز کے دوران 45 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اسکیم اور جوہر ٹاؤن سی بلاک کو بھی سیل کیا جائے گا، مجوزہ علاقوں میں جون کے دوران 877 کرونا کیسز سامنے آئے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث سیل کئے جانے والے مجوزہ علاقوں میں 6 لاکھ 60 ہزار سے زائد آبادی رہائش پذیر ہے، لاہور میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube