Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

کرونا وائرس: ملتان میں طلاق کی شرح میں 4فیصد اضافہ

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کرونا وائرس کی وباء کے باعث 3 ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران ملتان میں 700 سے زائد طلاق کے کیسز ریکارڈ ہوئے، جس کی وجہ کہیں گھریلو تشدد بنا تو کسی کو لاک ڈاؤن سے معاشی تنگی نے مجبور کردیا۔ گزشتہ سال کی نسبت طلاق کی شرح میں 4 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

ملتان میں لاک ڈاؤن نے سینکڑوں گھر اجاڑ دیئے، کئی شادی شدہ جوڑوں کے درمیان معمول کے جھگڑوں نے گھریلو تشدد کی صورت اختیار کی اور معاملہ طلاق تک جا پہنچا۔

ملتان ميں گزشتہ سال کی نسبت طلاق کی شرح ميں 4 فيصد اضافہ ہوگیا، کرونا وائرس کے باعث تین ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران میاں بیوی میں علیحدگی کے 740 کیسز رپورٹ ہوئے۔

قانونی ماہرین نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ریکارڈ کیسز کی تعداد گزشتہ سال سے زیادہ ہے جو بہت الارمنگ ہے۔

ماہرین کے مطابق زیادہ تر لوگ گھر پر بند رہنے کی وجہ سے اکتاہٹ اور چڑچڑے پن کا شکار ہو رہے ہیں، جس سے ان کی ذہنی صحت بھی متاثر ہونے لگی ہے۔

ماہر نفسیات کا کرونا لاک ڈاؤن کے دوران طلاق کی بڑھتی شرح پر کہنا ہے کہ ہمارا خاندانی نظام ہی ایسا ہے کہ ایک آدمی کماتا ہے باقی گھر والے کھاتے ہیں، کرونا کے باعث وہ بھی گھر بیٹھ گیا، تنگ دستی، غربت اور تشدد کی وجہ سے معاملات طلاق تک پہنچ رہے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگیوں کے خاتمے کا سبب بھی بن رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube