Wednesday, October 21, 2020  | 3 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

بلوچستان، مسافر بس سے 435 کلو چرس برآمد

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 3, 2020 | Last Updated: 4 months ago

بلوچستان کے ضلع پشین میں کوئٹہ کسٹم اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے 435 کلوگرام چرس برآمد کرلی  جبکہ حیرت انگیز طور پر اتنی بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایڈیشنل کلیکٹر یاسر کلواڑ، ڈپٹی کلیکٹر اکبر جان اور اسسٹنٹ کلیکٹر امیر خان نے سپرنٹنڈنٹ سلیم مندوخیل اور انسپیکٹر محمد اقبال نے دیگر عملے کے ساتھ مل کر پاک افغان بارڈر سے اندورن ملک آنے والی مسافر بس کو روکا۔ تلاشی کے دوران بس کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق درآمد شدہ 435 کلو گرام چرس کی مالیت دس کروڑ روپے ہے۔ چیف کلیکٹر ڈاکٹر سیف الدین جونیجو اور کلیکٹر کسٹمز عرفان جاوید نے کسٹمز کوئٹہ کے عملے  کی کارروائی  کو سراہا۔

دوسری جانب کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ اس سلسلے میں محکمہ کسٹمز نے کسی قسم کی وضاحت نہیں دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube