فوٹو: آن لائن
کراچی کے علاقے منظور کالونی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ مقتول ون فائیو پر تعینات تھا۔ ڈیوٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے ملزمان نے نشانہ بنایا۔
منظورکالونی کے علاقے عوامی چوک کے قریب موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے پولیس اہلکار نعمان پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ ڈیوٹی سے گھر واپس جارہا تھا۔
مقتول نعمان ون فائیو میں تعینات تھا جس کا روز اسی راستے سے گھر آنا جانا ہوتا تھا۔ پولیس نے جائے وقوع سے تیس بور کے تین خول سمیت دیگر شواہد اکھٹے کرلیے
مقتول اہلکار کی میت گھر پہنچی تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔ بھائی اور کزن کہتے ہیں کہ نعمان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے واقعہ سے متعلق واضح نہیں ہوسکا کہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا کچھ اور جبکہ ملزمان پولیس اہلکار کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔