Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی ميں لاک ڈاؤن کاکوئی فائدہ نہيں ہوا،عذرا پیچوہو

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago

سندھ میں مريضوں کو ايکٹيمرا بھی دی جا رہی ہے

وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے تسلیم کیا ہے کہ کراچی ميں لاک ڈاؤن کاکوئی فائدہ نہيں ہوا۔

جمعہ کو سماء کے پروگرام نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پيچوہو نے کہا کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں ہوا،اس لیے شہر کو 2 ہفتے بند کريں اور 2 ہفتے کھوليں۔

عذرا پيچوہو نے مزید کہا کہ اب بھی شہر ميں لاکھوں کيسز ہونگے جبکہ مویشی منڈیاں لگنے سے کرونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بيرون ملک سے آنے والے اب بھی وائرس لا رہے ہیں اور ايئر پورٹ پر سندھ حکومت کو ٹيسٹنگ کی اجازت نہيں۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ کرونا کے 85 فيصد مريضوں کا سرکاری اسپتالوں ميں علاج ہو رہا ہے جبکہ صرف 15 فيصد مريضوں کو نجی اسپتال جا رہے ہيں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ سندھ میں مريضوں کو ايکٹيمرا بھی دی جا رہی ہے تاہم مریضوں پر کرونا وائرس کی ادویات کا ٹرائل کرنا غیرقانونی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube