Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

خوشاب:بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 3, 2020 | Last Updated: 2 years ago

خوشاب پولیس نے 4 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتارکرلیا۔ملزمان کے قبضے سےشہریوں سے چھینا گیا ساڑھے 8 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد ہوا ہے۔

خوشاب پولیس نے بڑی کاروائیوں میں ملوث اور شہریوں کےلیے خوف کی علامت بننے والا ڈکیت گینگ کو گرفتارکرلیا۔

 دوران تفتیش ملزمان سے ساڑھے 8 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ اور جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق اس گینگ نے کچھ ماہ قبل ایک ڈاکٹر کے گھر ڈکیتی کی اور زیورات اور نقدی لے اڑے،ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان سے برآمد ہونے والی رقم اور طلائی زیورات ڈکیتوں سے متاثرہ شہریوں کو لوٹا دئیے گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس ڈکیت گینگ نے دہشت پھیلائی ہوئی تھی اور ان کی گرفتاری اچھا اقدام ہے۔

گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش خوشاب اور نزدیکی اضلاع میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube