Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

لاہور: ڈاکوؤں کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago

لاہور میں چار ڈاکووں نے 20 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کے بعد نقدی اور طلائی زیورات بھی چھین لیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق گجرپورہ کےعلاقے سگیاں گاؤں میں کلینک پر کام کرنے والی بیس سالہ لڑکی رات دس بجکر بیس منٹ پر کلینک بند کرکے گھر جانے لگی تو موٹر سائیکل سوار چار ڈاکو اسے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر کھیتوں میں لے گئے۔

ڈاکووں نے مبینہ طور پر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس سے موبائل فون، دس ہزار روپے اور طلائی زیورات لوٹ لیے۔ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube