Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم نے اسلام آباد کے 4ترقیاتی منصوبوں کاسنگ بنیادرکھ دیا

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں 4 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا، انٹرچینج، انڈر پاس، پل اور رہائشی منصوبہ شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو اسلام آباد میں چار ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، ان منصوبوں میں راول ڈیم چوک انٹرچینج، اسلام آباد ایکسپریس وے پر پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس، کورنگ برج کی تعمیر اور آئی 15 کے رہائشی منصوبے کے فیز ون کا ترقیاتی کام شامل ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے ان منصوبوں پر جلد کام شروع کردے گی، راول ڈیم چوک انٹرچینج ٹریفک مینجمنٹ سولوشن منصوبہ ہے، جو سی ڈی اے اپنے ذاتی مالی وسائل سے 24 ماہ میں مکمل کرے گا۔

سی ڈی اے کورنگ برج اور پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس منصوبے کی تعمیر کا کام بھی 15 اور 7 ماہ تک شروع کریگا، سرکاری شعبے کا ترقیاتی پروگرام اس منصوبے کیلئے مالی تعاون فراہم کرے گا۔

وفاقی دارالحکومت کے ان منصوبوں کا مقصد اسلام آباد میں ٹریفک کے بہاؤ میں روانی لانا ہے، جس کی بدولت شہر کے مکین رش کے بغیر آسانی سے گاڑی چلا سکیں گے اور کم وقت میں زیادہ فاصلہ طے کرسکیں گے۔

منصوبے سے اسلام آباد ایکسپریس وے اورملحقہ علاقوں کی رابطہ سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے دوران وفاقی دارالحکومت کے سبزہ زار کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube