Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی، گاڑی پرفائرنگ سے دوافراد جاں بحق، دوخواتین زخمی

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کراچی کے علاقے گارڈن میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر نے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گارڈن میں کشتی والی مسجد کے قریب پیش آیا ہے۔ گاڑی میں دو مرد، دو خواتین اور ایک بچہ سوار تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ادریس اور انس کےنام سے ہوئی ہے۔ مقتولین حب چوکی کے رہائشی ہیں۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا لگتا ہے مگر حتمی رائے تحقیقات کے بعد قائم کی جاسکتی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube