Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

مائنس عمران نہیں مائنس تحریک انصاف نظرآرہا ہے، شاہدخاقان عباسی

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پی ٹی آئی کااقتدار ’’فرینڈز آف خان‘‘ کی حکومت قرار

مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کے اقتدار کو ’’فرینڈز آف خان‘‘ کی حکومت قرار دے دیا۔ شاہد خاقان عباسی کہتے ہيں اب مائنس ون نہيں مائنس پی ٹی آئی نظر آرہا ہے۔

مسلم لیگ ن کی قیادت نے وزیراعظم اور پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کے گہرے وار کئے۔ پریس کانفرنس میں شاہد خاقان عباسی نے تحریک انصاف کو یار دوست پارٹی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب مائنس ون نہیںبلکہ پی ٹی آئی کا مائنس ہونا نظر آرہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ چینی 85 روپے فی کلو بک رہی ہے اور حکومت کو پرواہ نہیں، یہ پاکستانی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اپنے کارناموں سے خود مائنس ہورہی ہے، عمران خان کی انا ملک کی بدنامی کی وجہ ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں سرکاری گڑ بڑ پلان کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔ بولے کہ عمران خان کے دفتر سے مداخلت کرکے گلگت بلتستان کی کابینہ میں جانبدار لوگ لائے گئے، انتخابات میں مداخلت پاکستان کے مفادات سے کھیلنے کے مترادف ہوگی۔

لیگی رہنماؤں نے چینی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بھی قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ قائد اعظم کے کشمیر کو شہ رگ قرار دینے کی طرح 22 کروڑ پاکستانیوں کی کشمیریوں کے ساتھ کمٹمنٹ آج بھی قائم ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube