Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

اداروں کی تباہی میں سابق حکمرانوں کاہاتھ ہے، وفاقی وزراء

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago

وفاقی وزیر علی زیدی نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی تباہی ميں ليگی رہنماء مشاہد اللہ خان کا بڑا ہاتھ ہے۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے دعویٰ کیا کہ پی آئی اے بہت جلد بڑی ایئر لائنز میں شامل ہوگی، حکومت قومی ایئر لائنز کا ماضی کا سنہرا دور لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ 10 سال کے دوران پی آئی اے کہاں سے کہاں پہنچ گئی، حکومت کسی بھی مرحلے پر کمپرومائز نہيں کرے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی تباہی کا ذمہ دار پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں کو قرار دیا ہے۔

علی زیدی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی تباہی ميں ن لیگی رہنماء مشاہد اللہ خان کا بڑا کردار ہے، ماضی میں تمام اداروں کو تباہ کرديا گیا، سيفٹی فرسٹ ہماری پہلی ترجيح ہے، حکومت نے محکمہ ہوابازی اور پی آئی اے کو تحفظ کے حوالے سے دنیا کے مثالی ادارے بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

وفاقی وزير اطلاعات شبلی فراز کہتے ہيں جو پائلٹس جہاز اڑا رہے ہیں وہ اسکروٹنی کے مرحلے سے گزر چکے ہيں، پی آئی اے سمیت دیگر پروازوں میں سفر کرنے والوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، ان پائلٹس کو کلین چٹ مل چکی ہے، جعلی لائسنس جاری کرنے والے 5 افسران کو معطل کر ديا گيا ہے۔

وزیر اطلاعات نے دو گزشتہ حکومتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پی آئی اے کو پہنچائے گئے ناقابل تلافی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت قومی ایئر لائنز کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 10 سال کے دوران پی آئی اے کہاں سے کہاں پہنچ گئی، اداروں کی تباہی و بربادی پر سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا، اداروں کے اندر بلا تفریق احتساب لازم ہے، ہم کسی بھی موقع پر کمپرو مائز نہیں کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube