Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

عوام گلیوں میں جانور گھمانے سے گریز کریں، مفتی منیب

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید

حکومت سندھ نے کورونا کے پيش نظر عيدالاضحیٰ کیلئے عوام کو خصوصی پیغام دیا ہے اور مفتی منیب الرحمان نے بھی حکومت سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ انفرادی کے بجائے اجتماعی قربانی کو ترجیح دیں۔ گلی محلوں میں آلائشیں نہ پھینکیں جبکہ حکومتی ادارے صفائی کی ذمہ داری نبھائیں۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق مویشی منڈیاں آبادیوں سے باہر لگائی جائیں اور قربانی کے حوالے سے ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مویشی منڈی کو پکنک اسپاٹ نہ بنایاجائے بچوں کو لیکرنہ جائیں جبکہ گلیوں میں جانور گھمانے سے گریز کریں اور گلی کوچوں میں آلائشیں نہ پھینکیں۔

مفتی منیب الرحمان نے حکومت سے درخواست کی کہ مویشی منڈیوں اور قربانی کی جگہ پرجراثیم کش اسپرےیقینی بنائیں اور مقامی حکومتیں آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube