Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پشاور: خواتین سمیت افغان گداگر گروہ گرفتار، مغوی بچی بازیاب

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ملزمان بچی سے بھیک منگواتے اور تشدد کرتے تھے

پشاور پولیس نے 11 ماہ قبل ہنگو سے اغواء کی گئی بچی کو بازیاب کرلیا، افغان گداگر گروہ کی 2 خواتین سمیت 4 کارندے گرفتار کرلئے گئے۔

پشاور میں پاکستانی گداگر گروہ کے ساتھ ساتھ افغانی مرد و خواتین  گروہ کے بھی سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹل ہنگو سے 11 ماہ قبل اغواء کی گئی 10 سالہ بچی کو بازیاب کرالیا، جسے ملزمان نے 8 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔

ایس ایس پی سٹی وقار عظیم کا کہنا ہے کہ ملزمان کمسن بچی سے بھیک منگواتے تھے اور بھیک کم لانے پر بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے، گروہ بچی کو صبح نشہ آور ادویات دیتا تھا تاکہ وہ سست رہے اور بھاگ نہ سکے۔

پولیس نے افغان گداگر گروہ سے بازیاب کرائی گئی بچی کو والدین کے حوالے کردیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم حکومت اور پولیس کے شکر گزار ہے، جنہوں نے ہماری بچی کو ہم سے ملوایا۔

پولیس نے گداگر گروہ میں شامل خواتین سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube