Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی:تاجروں کاہرصورت جمعہ3جولائی سےمارکیٹیں کھولنےکافیصلہ

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago

لوگ بےروزگارہوئے

کراچی میں لاک ڈاؤن کيخلاف شہر کی تاجربرادری نے پریس کانفرنس میں ہرصورت کل بروز جمعہ سے مارکیٹیں کھولنےکا اعلان کردیا ہے۔

کراچی الیکٹرونکس مارکیٹ کے صدر رضوان عرفان نے کہا کہ یہ لاک ڈاؤن نہیں بلکہ معاشی کریک ڈاؤن تھا،لاک ڈاؤن نے تاجروں کو تباہ و بربادکردیا۔

رضوان عرفان نے کہا کہ مارکیٹیں بندکی گئیں، لوگ بے روزگارہوئے، کراچی میں اب تاجرمزیدلاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

بدھ کوآل کراچی تاجر اتحاد کے چيئرمين عتيق مير نے کہا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ميں صدر،اردوبازار،برنس روڈ اور ايم اے جناح روڈ کی بند مارکٹيں 3 جولائی سے کھول دی جائيں گی۔

کراچی تاجراتحاد کا 3جولائی سے بند مارکیٹیں کھولنے کااعلان

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی مارکیٹیں کھولنے کے بعد کلفٹن اور ڈيفنس کی کچھ مارکيٹيں بند کردی جائيں گی جبکہ طارق روڈ کی بھی دکانيں بند کردیں گے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث 24 مارچ سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، تاہم رمضان المبارک میں حکومت نے کچھ مارکیٹوں کو ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کی اجازت دیدی تھی۔

سندھ: لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کردی ہے۔ شہر میں شادی ہال، تعلیمی ادارے اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عمومی لاک ڈاؤن15 جولائی تک رہے گا۔ اس دوران شادی ہال، تعلیمی ادارے، بیوٹی پارلر اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔ صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی 15 جولائی تک بند رہیں گی۔اس کےعلاوہ دن میں کھلنے والے کاروبار شام 7 بجے تک بند ہوجائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube