Wednesday, October 21, 2020  | 3 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم عمران خان کا 15 نیشنل پارکس بنانے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 4 months ago

آئندہ نسلوں کیلئے بڑا اقدام ہوگا

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں 15 نیشنل پارکس بنانے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں ماحولياتی تحفظ پر تقريب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں ماحول کا تحفظ ضروری ہے.

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور ملک میں 15 نیشنل پارک بنانے کا فیصلہ آئندہ نسلوں کیلئے بڑا قدم ہوگا جس سے ملک میں نیشنل پارکس بنانے سے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، ہمیں اسے اجاگر کرنا ہو گا۔ اپنی زندگی میں مری اور گلیات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے، سیاحتی علاقے کھولنے سے پہلے ان کیلئے قوانین ہونے چاہئیں۔ مارخور سمیت دیگر جانوروں کو بچانا،مقامی افراد کی بھی ذمہ داری ہے۔ آنے والی نسل کو محفوظ ماحول دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محمود خان سے کہتا ہوں کہ سیاحتی مقامات کو بائی لوز بننے تک نہ کھولا جائے۔ ہم نے اپنی زندگی میں گلیات اور مری کو تباہ ہوتا دیکھا ہے۔ اس لیے سیاحت کو نہیں لارہے کہ ان علاقوں کو تباہ کردیا جائے۔ ڈر ہے کہ کے پی میں پلانگ کے بغیر تعمیرات نیشنل پارکس کو نقصان نہ پہنچائیں۔ جیسے جیسے آبادی بڑھ رہی ہے، ان علاقوں کو نقصان پہنچا رہا ہے، جنہیں بچانا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گائیڈ لائنز دیں گے کہ کیسے نیشنل پارکس کو محفوظ بنانا ہے، نیشنل پارکس سے مقامی نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا، لوگوں کوروزگار ملے گا تو وہ ان پارکس کا تحفظ کریں گے۔

عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہمارے شہروں کے ماسٹر پلان تک موجود نہیں جن کے سبب شہر تباہ ہو رہے ہیں، ماسٹراور ٹاؤن پلاننگ کر کے اپنے شہروں کو بچائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube