Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

رات9بجے کی ہیڈلائنز:بھارتی فوج کی درندگی،نواسے کے سامنے ناناشہید

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 4 months ago

مقبوضہ کشمیر کے 3 سالہ ایاد کی تصویر نے دل دہلا دیئے، درندہ صفت بھارتی فوج تمام حدیں پار کرگئی، سوپور میں نواسے کے سامنے بزرگ نانا کو گاڑی سے اتار کر گولیوں سے چھلنی کردیا گیا، اسی پر بس نہ کیا، ننھے مجاہد کو گرفتار بھی کرلیا، لواحقین کی دنیا کے منصفوں سے انصاف کی دہائی۔

سوپور واقعے نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کےسامنے بے نقاب کردیا، پابندیوں کے باوجود مظالم نہیں چھپائے جاسکتے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں واقعہ عالمی ضمير کو ضرور جھنجھوڑے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے قابض فوج کو شہریوں کا خون بہانے کیلئے کھلا لائسنس حاصل ہے، بچے، بوڑھے اور خواتین کوئی بھی محفوظ نہیں۔ عالمی برادری مظالم کا نوٹس لے۔

چین سے مار کھانے کے بعد بھارتی فوج نے ایل او سی کے شہری علاقوں کو نشانے پر لے لیا، فائرنگ اور گولہ باری سے نوجوان شہری شہید۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی۔ بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، سیز فائر لائن کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی۔

پاکستان اسٹاک ايکس چينج حملے کی تفتيش ميں اہم پيشرفت، 3 دہشت گرد حب کے راستے کراچی آئے، ایک پہلے سے شہر میں موجود تھا۔ لاجسٹک سپورٹ مقامی سہولت کاروں نے فراہم کی۔ دہشت گردوں کو ٹاسک افغانستان سے ديا گيا۔ حملے سے پہلے بھی 2 مرتبہ افغانستان سے رابطہ کیا گیا۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کا کراچی میں سینٹرل پولیس آفس کا دورہ۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی گارڈز کو خراج تحسین۔ گورنر ہاؤس میں بھی تقریب۔ شہداء کے اہل خانہ کو 10، 10 لاکھ اور دہشت گردوں کو ڈھیر کرنے والے رفیق کو 15 لاکھ، خلیل اور سلیم کو 10، 10 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ ڈی جی رینجرز نے کہا شہر کو بچانا معیشت کو بچانا ہے، حوصلہ افزائی سے فورسز کے دل بڑے ہوں گے۔

حکومت آصف زرداری کو قتل کرنا چاہتی تھی، نیب اب بھی سابق صدر کی جان کے درپے ہے۔ عمران خان صرف ٹویٹر اور فیس بک کے وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے مودی کیلئے الیکشن مہم چلائی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کردی، کہا کرونا کو زبردستی پھیلایا گیا، اب بھی معاملات کو بگاڑا جارہا ہے۔ چیئرمین پی پی کا وزیراعظم کو ایک بار پھر معيشت، کرونا اور سياست پر مناظرے کا چیلنج۔

آصف زرداری کرونا کے پیچھے چھپے ہیں، بلاول نے کچھ نہیں کیا سب وراثت میں ملا، میں بھی دعویٰ کرسکتا ہوں کہ میں شاعر ہوں، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا بلاول کو جواب۔ کہا کہ اپوزیشن ملک بچانے کیلئے نہیں صرف اپنے لئے اکٹھی ہورہی ہے، تحریک انصاف کے اتحادی عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں۔

وفاقی کابینہ نے پائلٹوں کے جعلی لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔ مشکوک لائسنس کے فرانزک کا فیصلہ۔ سول ایوی ایشن کے 5 افسران کے خلاف انکوائری شروع ہوگی۔ شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اس وقت جتنے پائلٹس جہاز اڑا رہے ہیں وہ معیار پر 100 فیصد پورا اترتے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی گئی۔

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کردی۔ شادی ہالز، تعلیمی ادارے اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔ تمام دکانیں شام 7 بجے بند ہوجائیں گی۔ کراچی کا ضلع غربی کرونا کا ہاٹ اسپاٹ بن گیا، اورنگی ٹاؤن، سائٹ، بلدیہ، کیماڑی اور گڈاپ میں 10 دن کے دوران 2700 ٹیسٹ ہوئے، تقریباً 1400 مثبت آئے۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار ٹیسٹ، 4133 مثبت آگئے، اکانوے افراد کے انتقال کے بعد تعداد 4 ہزار 395 ہوگئی۔ 2 لاکھ 13 ہزار میں سے تقریباً آدھے مریض صحتیاب۔ فواد چوہدری کہتے ہیں پاکستان نے جدید طرز کے وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کردی، کرونا کے علاج کیلئے 10 ملین ڈالر کا سامان ایکسپورٹ کررہے ہیں۔

لاہور میں آن لائن گیم پب جی کھیلنے کے دوران دو لڑکوں کی خودکشی، پنجاب پولیس اور ورثاء کی درخواست پر پی ٹی اے کا بڑا فیصلہ، پب جی گیم عارضی طور معطل، مکمل پابندی کیلئے مشاورت جاری۔

ووسٹرشائر ميں پاکستانی کھلاڑیوں کی دوسرے دن بھی پريکٹس، بيٹنگ اور بولنگ پر فوکس۔ کرکٹرز 3 ماہ بعد ميدان ميں اترنے پر خوش، ہيڈ کوچ مصباح الحق اور بيٹنگ کوچ يونس خان سيريز سے اچھے نتائج کيلئے پُراميد۔

اسٹار فٹبالر لائنل ميسی نے کيریئر کا 700 واں گول داغ دیا۔ میسی 700 گول کرنیوالے دنیا کے ساتویں کھلاڑی بن گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube