Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

سربراہ پاک فضائیہ کا آپریشنل بیس اور اسپیشل سروسز ونگ کا دورہ

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago

سربراہ پاک فضائیہ نے آپریشنل بیس اور اسپیشل سروسز ونگ کا دورہ کیا۔ ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے جوانوں کے جذبے و پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آج  پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا، ایئر چیف نے بیس پر مختلف آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ  لیا اور عملے سے گفتگو کی۔

       بعد ازاں ایئر چیف نے اسپیشل سروسز ونگ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اسپیشل سروسز ونگ کی انسدادِ دہشت گردی کی مشق کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اسپیشل سروسز ونگ کے ہیڈکوارٹرز میں پودا بھی لگایا۔

پاک فضائیہ کے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف نے عملے کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کے جذبے و پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube