Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی تاجر اتحاد کا 3جولائی سے بند مارکیٹیں کھولنے کااعلان

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago

آل کراچی تاجر اتحاد کے چيئرمين عتيق مير کہتے ہيں کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ميں صدر اور ايم اے جناح روڈ کی بند مارکٹيں 3 جولائی سے کھول دی جائيں گی۔

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث بند مارکیٹیں تین جولائی سے کھولنے کا اعلان کردیا۔ عتیق میر کہتے ہیں کہ صدر، ایم اے جناح روڈ، اردو بازار اور برنس روڈ کی مارکیٹیں جمعہ تک کھول لی جائيں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ مرکزی مارکیٹیں کھولنے کے بعد کلفٹن اور ڈيفنس کی کچھ مارکيٹيں بند کردی جائيں گی جبکہ طارق روڈ کی بھی دکانيں بند کردیں گے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث 24 مارچ سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، تاہم رمضان المبارک میں حکومت نے کچھ مارکیٹوں کو ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کی اجازت دیدی تھی۔

عید الفطر کے بعد سے سندھ بھر میں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت مرکزی مارکیٹیں بند کردی گئی تھیں۔

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1483 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 24 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، مجموعی طور پر شہر قائد میں 68 ہزار سے زائد مثبت کیسز اور 1191 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube