Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

جسٹس عیسیٰ کو دھمکیاں: تحقیقات انسداددہشتگردی ونگ کو منتقل

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے جسٹس عیسیٰ سمیت دیگر ججوں کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیو سے متعلق تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آغا افتخار الدین کی ویڈیو سے دہشت گردی کا مقدمہ بنتا ہے۔ اس لئے تحقیقات کو انسداد دہشت گردی ونگ کے سپرد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق ملزم افتخار الدین اور اس کے معاون اکبر شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ افتخارالدین نے بتایا ہے کہ تقریر کسی کے کہنے یا اُکسانے پر نہیں کی جبکہ یوٹیوب اور فیس بک سے ویڈیو ڈیلیٹ کی جا چکی ہے۔

ملزمان سے موبائل، لیپ ٹاپ اور کیمرہ برآمد کرکے فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا ہے جبکہ دونوں کا کال ریکارڈ اور دیگر تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ آغا افتخار الدین اور اکبر شاہ 6 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم افتخارالدین نے ان کے شوہر کو دھمکیاں دی ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے بھی دھمکی آمیز ویڈیو کا نوٹس لیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube