Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ڈرائیونگ کے دوران غصہ، کراچی بدترین شہروں میں تیسرے نمبرپر

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 4 months ago

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی کوڑا کرکٹ اور فضائی آلودگی کے بعد غصیلی ڈرائیونگ کی فہرست میں بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہوگیا۔ اولان باتر (منگولیا) کا پہلا، ماسکو (روس) کا دوسرا اور کراچی (پاکستان) کا تیسرا نمبر ہے۔

گاڑیوں کے اسپئر پارٹس دنیا بھر میں سپلائی کرنیوالی برطانوی کمپنی مسٹر آٹو نے اپنا عالمی سروے (ڈرائیونگ سٹیز انڈیکس 2019ء) جاری کردیا جس میں دنیا کے 100 بڑے شہروں کا جائزہ لے کر انہیں 100 نمبرز میں سے نمبر دیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق منگولیا کا شہر اولان باتر 99.12 پوائنٹس کے ساتھ ڈرائیونگ کے دوران جھگڑوں کے حوالے سے دنیا کا بدترین شہر ہے، اس کے بعد روسی دارالحکومت ماسکو 98.46 پوائنٹس، کراچی 98.13 پوائنٹس، بھارتی شہر کولکتہ 97.80 اور نائیجیریا کا شہر لاگوس 97.47 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے سے پانچویں نمبر پر ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپان کا شہر اوساکا 1.00 پوائنٹس کے ساتھ ڈرائیورنگ کے دوران جھگڑوں کے لحاظ سے محفوظ ترین شہر ہے۔

روڈ ریج سے مراد سڑکوں پر دوران ڈرائیونگ غصے کے باعث پیش آنے والے تشدد کے واقعات ہیں۔

اس تحقیق کیلئے 6 ہزار ڈرائیورز کا تجزیہ کیا گیا، جس میں معمول کی ڈرائیونگ اور جارح مزاجی کا جائزہ لیا گیا، اس کیلئے شہروں کی 15 عوامل کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی، جس میں رش و بھیڑ کی سطح اور پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رش اور بھیڑ کے اعتبار سے ممبئی کا پہلا نمبر پر جس کے بعد کولکتہ اور اولان باتر آتے ہیں، میٹروپولیٹن شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی اور کرایوں کی شرح کے ساتھ دیگر عوام کا جائزہ لیا گیا، جس میں پاکستان کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا شہر کراچی 1.00 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر رہا جبکہ امریکی شہر نیویارک ان سہولیات کے حوالے سے 100 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

تحقیق میں فضائی معیار کا بھی جائزہ لیا گیا جس سے اندازہ لگایا جاسکے کہ وہ شہر اپنے ڈرائیورز اور شہریوں کو کس حد تک تازہ ہوا اور بہتر ماحول فراہم کررہا ہے۔ لاگوس 1.00 پوائنٹس کے ساتھ بدترین شہر قرار پایا، کراچی 25.09 پوائنٹس، بیجنگ 26.05 پوائنٹس، اولان باتر 29.44 پوائنٹس اور ممبئی 34.18 پوائنٹس کے ساتھ فضائی آلودگی کے لحاظ سے دیگر بدترین شہر ہیں۔

تحقیق میں ڈرائیونگ کے اخراجات اور پیٹرول کی قیمت سے متعلق بھی سروے کیا گیا، اس لحاظ سے 5 بدترین شہروں میں لاگوس، کراچی، کولکتہ، ممبئی اور اولان باتر  شامل ہیں۔

رپورٹ میں تمام شہروں کے کیٹیگری کے اعتبار سے ایوریج اسکور کو جمع کرکے حتمی فہرست تیار کی گئی جس کے مطابق کینیڈا کے شہر کیلگری کو ڈرائیونگ کیلئے موزوں شہروں میں 100 نمبر ملے، جس کے بعد دبئی، اوٹاوہ اور برن آتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube