Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

اسٹاک ایکس چینج حملہ:دہشتگردوں نے سینٹرول زون میں گھرلیا تھا

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان اسٹاک ايکس چينج پرحملے کی تحقيقات ميں اہم پيشرفت سامنے آگئی۔ دہشت گردوں نے سينٹرل زون کے گھر ميں رہائش اختيار کی۔ دہشت گردوں کے فون سے بلوچستان اور افغانستان کالز کیں۔ 5 مشکوک افراد کو حراست ميں بھی لے ليا گيا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان اسٹاک ايکسچينج پر حملے ميں ملوث دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے گرد گھيرا تنگ کرنا شروع کرديا۔

دہشت گرد حملے سے 7 روز قبل کراچی آئے اور سينٹرل زون کے گھر ميں بطور مہمان رہے۔ دہشت گردوں سے ملنے والے 2 موبائل فونز سے بلوچستان اور افغانستان فون کالز کی گئيں۔

دہشت گردوں نے 16 لاکھ روپے کيش دے کر حملے ميں استعمال ہونے والی گاڑی خريدی۔ دہشت گرد کی اس کارروائی کا ماسٹر مائنڈ کارروائی ميں بھي شريک تھا۔

دہشت گرد سلمان سال 2018 ميں اندرون سندھ کے ايک ہوٹل ميں بھی رکا۔ جہاں اس نے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی بھی جمع کرائی تھی۔

کاؤنٹر ٹيرارزم ڈيپارٹمنٹ نے ٹيکنيکل بنياد پر مختلف علاقوں سے 5 افراد کو حراست ميں بھی لے ليا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube