فوٹو : اے ایف پی
کرونا وائرس کےبڑھتے کیسز کے باعث پشاور کے مزید2علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔
ڈپٹی کمشنرکے جاری کردہ اعلامیہ کےمطابق گزشتہ روزگلبرگ اورڈیفنس کےعلاقوں کو بند کردیا گیا۔اب تک پشاورکے 12 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا جس میں سے 6علاقوں سے 14 روزبعد لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا جبکہ 6 علاقے بدستورسیل ہیں جہاں کے داخلی اورخارجی راستوں پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کےمطابق ان علاقوں میں ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔عوام حکومتی ضابطہ اخلاق پرسختی سےعمل درآمد کریں،بصورت دیگرخلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔