Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی، اپنے ہی گھر میں ’ڈکیتی‘ کرانے والی خاتون گرفتار

SAMAA | - Posted: Jun 30, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jun 30, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: آن لائن

کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی گھر میں ’ڈکیتی‘ کرانے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے کہا ہے کہ خاتون نے ڈکیتی کی اطلاع دی تھی مگر پولیس نے تحقیقات کی توڈکیتی کے ثبوت نہیں ملے جس پر خاتون سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے سچ بتا دیا۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ میرے بھائی کو کسی کا قرضہ ادا کرنا تھا اور اس کے پاس پیسے نہیں تھے۔ اس نے مجھے کہا کہ میں آدمی بھیجوں گا۔ اس کو رقم اور زیور دے کر بعد میں ڈکیتی کا رنگ دے دینا۔

پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ بھائی کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube