Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

اس سال کو اصلاحات کا سال بنانا چاہیئے، فواد چودھری

SAMAA | - Posted: Jun 30, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 30, 2020 | Last Updated: 1 month ago

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں کہ ہمیں اس سال کو اصلاحات کا سال بنانا چاہیے جس کے لیے جوڈیشل ریفارمز اور نیب قوانین میں تبدیلی ہونی چاہیئے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اب ہمیں آپس کی لڑائیوں سے آگے نکلنا چاہیئے۔ حکومت اور اپوزیشن کو کم سے کم ایجنڈا پر اتفاق کرنا چاہیئے جبکہ نیب سمیت تمام متنازعہ قوانین میں ترامیم کرنا چاہیئے کیونکہ عوام اب ہمیں آپس میں لڑتا نہیں بلکہ ملکر کام کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پرانے سیٹھوں اور سرمایہ داروں پر بہت خرچ کرلیا لہٰذا اب ہمیں نوجوانوں پر خرچ کرنا چاہیئے۔ پاکستان میڈیکل انجنئیرنگ نہ ہونے کے برابر ہے اس لیے اگر پاکستان کو روشن دیکھنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ نوجوانوں پر خرچ کریں۔

فواد چودھری نے کہا کہ مینگل صاحب سمیت بلوچستان اور پورے پاکستان کے سیاسی رہنما ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ شیکسپیئر نے کہا تھا کہ دنیا ایک اسٹیک ہے ہر کوئی آتا ہے اور اپنا کردار ادا کر کے چلا جاتا ہے۔ ہم بھی آج ہیں ہو سکتا ہے کل نہ ہوں لیکن ہمارا کام بتائے گا کہ لوگ ہمیں یاد رکھتے ہیں کہ نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 26 فروری کو پہلا کرونا کیس آیا تھا اور تب تک پاکستان کرونا سے بچانے کی تمام اشیاء امپورٹ کررہا تھا۔ پانچ مارچ کو ہینڈ سینیٹائزر شارٹ ہوگئے جس کے بعد میڈ ان پاکستان کا پراجیکٹ شروع کیا۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ میڈ ان پاکستان کے وینٹیلیٹرز بنائے ہیں جس کی پہلی کھیپ جمعرات یا جمعے کو این ڈی ایم اے کے حوالے کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube