Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

شہباز شریف کی ضمانت میں 7جولائی تک توسیع کردی گئی

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Jun 29, 2020 | Last Updated: 1 week ago

لاہور ہائیکورٹ نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ کرکے رپورٹ 7 جولائی تک پیش کرنے کی ہدایت کردی، منی لانڈرنگ کیس میں ان کی ضمانت میں اگلی سماعت تک توسیع کردی گئی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی، انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت سے ضمانت میں توسیع کی درخواست کی۔

شہباز شریف کا مؤقف تھا کہ کرونا کی علامات موجود ہیں، ضمانت میں توسیع کیلئے پیش نہیں ہوسکتا، عدالت میں پیشی سے استثنی دیا جائے۔

نیب کے وکیل نے شہباز شریف کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ ان کا قرنطينہ کا ٹائم پورا ہوچکا ہے۔

عدالت نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو شہباز شریف کا ٹیسٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ 7 جولائی تک پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

نیب کے وکیل فیصل بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ شہباز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کی مخالفت کی ہے، ان کا گیارہ جون کو ٹیسٹ ہوا 25 جون کو قرنطینہ کا وقت پورا ہوچکا ہے، عدالت نے 2 تاریخ کو دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا کہا ہے۔

شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ شہباز شریف میں ابھی تک کرونا کی علامات موجود ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں 2 جولائی اور 9 جولائی کو کرونا کے ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا ہے، وہ صحتیاب ہوئے تو عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔

عدالت عالیہ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ مچلکوں پر شہباز شريف کے دستخط کا معاملہ بھی اگلی سماعت تک ملتوی کردیا گيا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube