Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

بلوچستان: اپوزیشن جماعتوں کا بجٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Jun 29, 2020 | Last Updated: 1 week ago

بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے اختتامی سیشن کا بائیکاٹ کرنے کے بعد اپوزیشن لیڈر ملک سکندر، نصیر احمد شاہوانی، نصراللہ زیرے اور دیگر اراکین نے کہا کہ بلوچستان کا صوبائی بجٹ عوام دشمن ہے، پوری پی ایس ڈی پی میں عوام کی فلاح کیلئے ایک بھی معاشی فلاحی منصوبہ نہیں، کم روزگار لوگوں کیلئے بھی کوئی منصوبہ نہیں۔

متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی صورتحال یہ ہے کہ جو بھی مریض اسپتال جاتا ہے اس کا وہاں سے جنازہ ہی نکلتا ہے، عوام تو دور کی بات کرونا وائرس کے شکار اراکین اسمبلی اور ان کے اہلخانہ کو بھی حکومت کی جانب سے ایک ڈسپرین کی گولی تک نہیں ملی، کرونا وائرس کی مد میں جو بھی فنڈز آئے ان کا حساب مانگنا ہمارا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس بجٹ میں عوامی فلاح کے منصوبے نہ ہوں اس کو عوام دشمن بجٹ ہی کہا جائے گا، بجٹ کے بارے میں 2 سال سے رو رہے ہیں، حکمران بجٹ میں صرف اپنی پارٹی کے لوگوں کو نواز رہے ہیں، اس بجٹ کیخلاف مجبوراً عدالت سے رجوع کررہے ہیں۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت صرف دعوے کررہی ہے، حقیقت میں پینے کا صاف پانی تک دستاب نہیں، پورے صوبے میں ٹڈی دل کی یلغار ہے، حکومت زمین داروں کو بجلی کی سبسڈی سے محروم کررہی ہے، شیخ زائد اسپتال کو کرونا وائرس اسپتال قرار دیکر مستونگ، قلات، مچھ اور دیگر علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پر آنیوالے دو ہزار مریضوں کو علاج معالجے سے محروم کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کپوئٹہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں صرف کرونا وائرس کا علاج ہورہا ہے، باقی بیماریوں کا علاج عملی طور پر بند ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی سفارشات پر عمل نہیں کیا جارہا، حکومت تمام وسائل اپنی جماعت کے ہارے ہوئے لوگوں کو نوازنے پر خرچ کررہی ہے۔

حزب اختلاف کے رہنماؤں نے کہا کہ بجٹ غیر آئینی ہے، 88 ارب کے خسارے کا بجٹ ہوائی باتوں پر مبنی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube