Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

سندھ: کرونا کے سبب 24 گھنٹوں میں 74 اموات

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو : آن لائن

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 74 مریض انتقال کرگئے جو اس دورانیے میں صوبے میں ہونے والی اموات کا سب سے بڑا عدد ہے جس کے بعد صوبے میں اس وبا کے باعث جان کی بازی ہار جانے والوں کی تعداد ایک ہزار 343 ہوگئی۔

پیر کو اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 8 ہزار 464 ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک ہزار 539 نئے کیسز سامنے آئے جس کی شرح 19 اعشاریہ 6 بنتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ میں اب تک کل 4 لاکھ 43 ہزار 757 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن سے 81 ہزار 985 افراد میں اس وائرس کی موجودگی کا پتہ چلا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 74 مزید اموات کے بعد صوبے میں کرونا کے باعث انتقال کرجانے والوں کی کل تعداد ایک ہزار 343 ہوگئی جس کے ساتھ ہی شرح اموات ایک اعشاریہ 5 سے بڑھ کر ایک اعشاریہ 6 ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 93 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک شفا یاب ہونے والوں کی کل تعداد 45 ہزار 616 ہوگئی ہے جس کا تناسب 55 اعشاریہ 6 فیصد بنتا ہے جو ایک امید افزاء بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 35 ہزار 26 ہے جن میں سے 33 ہزار 382 افراد گھروں میں ہیں جبکہ 88 مریض قرنطینہ مراکز میں اور ایک ہزار 456 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں میں سے 660 کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 92 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کرونا وائرس کے باعث انتقال کرجانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز  پر عمل کریں تاکہ اس وبا کو مزید بڑھنے سے روکا جاسکے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube