یکم جولائی کو ریٹائر ہونے والے تھے
کراچی اسٹاک ایکس چینج پر پیر کو ہونے والے حملے کو ناکام بنانے کے دوران پولیس افسر شاہد علی اپنی ریٹائرمنٹ سے دو روز قبل جام شہادت نوش کرگئے۔ شاہد علی دو روز بعد یعنی یکم جولائی کو اپنی ملازمت سے ریٹائر ہونے والے تھے۔ حملے میں چار دہشت گرد ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگئے۔