Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

بھٹو خاندان کی اصل وارث فاطمہ بھٹو ہیں،مرادسعید

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2020 | Last Updated: 4 days ago
SAMAA |
Posted: Jun 29, 2020 | Last Updated: 4 days ago

بلاول بھٹو سے مناظرہ کیلئے تیار ہوں

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ فاطمہ بھٹو کی کتاب پڑھ لیں آنکھیں کھل جائیں گی، بھٹو کی اصل وارث فاطمہ بھٹو ہیں، زرداری نہیں۔، یہ دونوں جماعتیں آپس میں گٹھ جوڑ سے حکومت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔

قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گردی اسی کو مانتے ہیں جسے امریکا کہتا ہے ، یہ امریکا سے ڈرون کرواتے اور یہاں مذمت کرتے، یہ کہتے ہیں تم ڈرون کرتے جاؤ ہم مذمت کرتے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس اسمارٹ لاک ڈاؤن کا منصوبہ پیش کیا، آج یورپ سمیت دنیا کے دیگر ممالک بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں۔

ایک موقع پر پی پی پر تنقید کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری مناظرہ کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں، ملک بھر میں جس حلقے سے چاہیں بلاول الیکشن لڑیں میں مقابلے میں الیکشن لڑنے کو تیار ہوں۔

مراد سعید نے فاطمہ بھٹو کی کتاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ بھٹو ہی بھٹو خاندان کی اصل وارث ہیں۔ مراد سعید کی تقریر پر اپوزیشن رہنماؤں نے ایوان سے واک آوٹ کر دیا، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ اپوزیشن کے ایوان سے واک آوٹ کرنے پر مراد سعید کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب جب میں تقریر ختم کروں گا اپوزیشن خود ہی واپس آجائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube