Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

راجن پور: ڈاکوؤں کی محنت کشوں کےگھروں پر فائرنگ،متعدد جانورہلاک

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

چھوٹو گینگ کی گرفتاری کے بعد بھی کارروائیاں جاری

راجن پور میں چھوٹو گینگ کی گرفتاری کے بعد بھی بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے غریب محنت کشوں کے گھروں پر فائرنگ کر دی جس میں متعدد جانور ہلاک ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق مکینوں نے کھیتوں میں چھپ کر جان بچائی۔ متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈاکووں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض محمود مزاری نے قومی اسمبلی سیشن میں راجن پور  میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کچے میں ڈاکوؤں کی جانب سے گھروں پر فائرنگ اور لوٹ مار کا نوٹس لیز جائے۔

کچے میں پولیس نوگو ایریاز ختم کرانے میں ناکام ہے جس کے باعث علاقہ مکین آج بھی ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube