Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

فیصل آباد میں سبزیوں کی قیمتوں میں 50روپے تک اضافہ

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: ٹی وی اسکرین شارٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فیصل آباد میں سبزیوں کی قیمتوں میں 10 سے 50 روپے تک اضافہ ہوگیا۔

تین روز قبل 30 روپے فی کلو ملنے والا پیاز 40 اور آلو 70 روپے فی کلو جبکہ ادرک 300 سے بڑھ کر 350 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں جب کوئی چیز سستی ہو جاتی ہے تو ملتی نہیں اور جب مہنگی ہو جاتی ہے پھر جتنی مرضی خرید لو۔ غریب عوام کیا کرے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ پہلے جو مال 300 روپے دے کر رکشے میں لایا جاتا ہے اب وہی مال 500 روپے دے کر لانا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب بس مالکان نے بھی کرایوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ا

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube