Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

فیصل آباد: مسافر وین پرفائرنگ، ڈرائیور سمیت 5افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jun 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فیصل آباد میں جڑانوالہ کے قریب مسافر وین پر فائرنگ سے ڈرائیور سمیت 5 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔

ظفروال کے قریب جڑانوالہ سے ننکانہ جانے والی مسافر وین پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو بھائیوں سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے ویگن روک کر دو سگے بھائیوں عبدالرؤف، ادریس اور انکے بھانجے حسنین کو نشانہ بنایا۔

پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ننکانہ سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ مرنے والے دونوں بھائیوں نے 2 سال قبل قاتلوں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کروایا تھا لیکن اب جیل سے رہا ہونے کے بعد قاتلوں نے بدلا لیا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کےخلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube