خواتین اور بچے بھی احتجاج میں شامل
کراچی میں فائیو اسٹار چورنگی پر شادی ہالز کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے اور ہالز کی بندش پر حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں فاقے ہو رہے ہیں، ہم خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں، اگر حکومت نے 3 جولائی سے ہالز نہ کھولنے کا اعلان کیا تو خود فیصلہ کرکے ہالز کھول دیں گے۔ اس موقع پر ملازمین نے علامتی جنازہ بھی نکالا اور پتلوں کو پھانسی دی۔ احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔