Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

سکھر میں تیز رفتار گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی

SAMAA | - Posted: Jun 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سکھر ميں سٹی بائی پاس کے قريب تیز رفتار گاڑی سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اندوہناک حادثے میں گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرائی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار ایک شخص زخمی بھی ہوا، جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے میں مرنے والوں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کا شکار گاڑی بلوچستان کےعلاقے جھٹ پٹ سے حیدرآباد جا رہی تھی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت حفیظ اللہ لاشاری کے نام سے ہوئی، جو جیکب آباد کا رہائشی ہے اور سکھر سول اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube