Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

غلط پیش گوئی پر محکمہ موسمیات سے جواب طلب

SAMAA | - Posted: Jun 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago

محکمہ موسمیات کے ماہرین کی غلطی نے کئی قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا جس پر سول ایوی ایشن نے لاپرواہی پر محکمے سے جواب طلب کرلیا۔

محکمہ موسمیات نے 25 جون کو اسلام آباد میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی لیکن اس روز بارش کے ساتھ تیز آندھی بھی چلی۔ غلط پیش گوئی پر سول ایوی ایشن نے محکمے سے جواب طلب کرلیا۔

وزارت ہوا بازی آفس نے چیف میٹرولاجسٹ محمد حنیف کو نوٹس بھیج دیا جس میں کہا گیا کہ جمعہ کے روز موسم خشک اور گرم رہنے کا بتایا گیا تھا۔ پیش گوئی کے برعکس طوفانی بارش سے ائیر آپریشن متاثر ہوا۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق غلط پیش گوئی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات اس لاپروائی پر تسلی بخش جواب دیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube