Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

عذراپيچوہوکاموثرلاک ڈاؤن نہ ہونےکااعتراف،کروناکیسزبڑھنےکےخدشات

SAMAA | - Posted: Jun 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کرونا کے کيسز کم نہيں ہوئے

سندھ کی وزیرصحت عذرا پيچوہو نے کرونا وائرس کيخلاف سندھ حکومت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہ ہونےکا اعتراف کرليا اور کہا کہ جو تھوڑا بہت لاک ڈاؤن ہے وہ بھی اتنا مؤثر نہيں کہ بڑھتے کيسز کو روک سکے۔

سماء سےخصوصی بات کرتے ہوئے وزيرصحت نے سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن پرسوال اٹھاديا۔ عذراپيچوہو نے کروناکيخلاف خاطر خواہ اقدامات نہ ہونےکااعتراف بھی کیا۔

وزیرصحت نے کہا کہ کرونا کے کيسز کم نہيں ہوئے، بڑھ رہے ہيں،تھوڑا بہت لاک ڈاؤن بھی ايسا نہيں،جس سے فرق پڑے۔

عذراپيچوہو نے واضح کیا کہ ہماری حکومت ڈکٹيٹرشپ نہيں جو ڈنڈے کے زور پرسب بند کراديں۔وزیرصحت نے مزید کہا کہ مويشی منڈی سے کرونا کے پھيلاؤ کےخدشہ ہے،اکتوبر ميں کرونا کے وار تيز ہوجائيں گے اور اگلے چند ماہ ميں کرونا کے کيسزمزيد بڑھيں گے۔

تین روز قبل وزير صحت ڈاکٹر عذرا پيچوہو نے خبردار کيا تھا کہ کرونا کی وباء جانے والی نہيں، مہلک وائرس کا دوسرا اور تيسرا اسپيل تو ابھی آيا ہی نہيں، جولائی اور اگست ميں کيسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہےکہ مویشی منڈی کیلئے کرونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز مزید سخت کردیئے گئے۔ ترجمان یاور رضا چاؤلہ کا کہنا ہے کہ اب صرف 15 سے 50 سال کے افراد کو ہی منڈی آنے کی اجازت ہوگی، بچے، خواتین اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد کا منڈی میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

منڈی انتظامیہ نےاحتیاطی تدابیر کے طور پر مویشی منڈی میں آنے والے بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

ترجمان مویشی منڈی یاوررضا چاؤلہ کا کہنا تھا کہ خریداروں اور بیوپاریوں کیلئے ایس او پیز کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے، جنرل، میڈیا، لائیو اسٹاک اسٹالز اور فوڈ اسٹالز میں تمام ایس او پیز پر علمدرآمد یقینی بنانا ہوگا، منڈی آنے والے افراد واک تھرو گیٹ سے اندر داخل ہوسکیں گے، منڈی میں صرف 15 سے 50 سال کے افراد کو آنے کی اجازت ہوگی جبکہ بچے، خواتین اور 50 سال سے زائدعمر کے افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی کے کل 8 گیٹ ہیں، جن میں سے صرف 4 گیٹ استعمال ہوسکیں گے، سینٹائزر میٹریل گیٹ پر ہی دستیاب ہوگا، ہاتھ دھونے کیلئے مویشی منڈی میں لگے واش بیسن استعمال کئے جاسکیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Coronavirus who Coronavirus treatment Coronavirus vaccines who Coronavirus vaccines $30 billion Required Coronavirus update Coronavirus latest update Coronavirus Pakistan updates Coronavirus Karachi updates Coronavirus test vaccines cost WHO COVID-19 VACCINES COST WHO COVID 19 latest updates COVID-19 treatment COVID 19 treatments news
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube