Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

جماعت اسلامی کےسابق امیرمنورحسن کی نمازجنازہ آج اداکی جائےگی

SAMAA | - Posted: Jun 27, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 27, 2020 | Last Updated: 4 months ago

تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوگی

سيد منور حسن کی نمازجنازہ آج بعد نماز ظہر کراچی ناظم آباد کےعيدگاہ گراؤنڈ ميں ادا کی جائے گی۔جماعت اسلامی کےسابق اميرگزشتہ روزانتقال کرگئےتھے۔

جماعت اسلامی کےسابق امیرسیدمنورحسن خالق حقیقی سےجاملے۔وہ کچھ دنوں سے طبعیت خرابی کےباعث نارتھ ناظم آباد کراچی کے ايک نجی اسپتال ميں دوہفتےسےزيرعلاج تھے۔ سابق اميرجماعت اسلامی کاجسدخاکی فاروق اعظم مسجدسےغسل کےبعدناظم آبادکےضیاءالدین اسپتال کےسردخانےمنتقل کیاگیا۔

کراچي اميرحافظ نعیم الرحمان کاکہناتھاکہ منورحسن کي ملک اورپارٹی کيلئےخدمات کوفراموش نہيں کياجاسکتا۔قريبی رفقاکاکہناہےکہ سيدمنورحسن کی وفات ملک کيلئےبڑانقصان ہے،خدمات کوہميشہ يادرکھاجائےگا۔

انيس سواکتاليس میں منورحسن دلی کے معزز گھرانے میں پیدا ہے۔کراچی کے جیکب لائن کےایک اسکول سےابتدائی تعلیم حاصل کرنيوالےمنورحسن نے1963ءاور1966ءمیں جامعہ کراچی سےعمرانیات اوراسلامیات میں"ایم اے" کيا، نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سےطلباءسیاست کاآغازکیا اور پھراسلامی جمعیت طلباکےہراول دستے ميں شامل ہوگئے۔

برجستگی اورشستہ تقریرمیں اُن کاکوئی مدمقابل نہ تھا۔کالج میگزین کےایڈیٹراوربیڈمنٹن کےاچھےکھلاڑی بھی رہے۔ 27 دسمبر1964ء کےسالانہ اجتماع میں انہیں اسلامی جمعیت طلباکاناظم اعلیٰ منتخب کیا۔ 1968ءمیں"جماعت اسلامی پاکستان" میں شمولیت اختیارکی۔ کراچی کےڈپٹی سیکرٹری جنرل اورنائب امیررہے، مرکزی مجلس شوریٰ اورمجلس عاملہ کےبھی رکن منتخب ہوئے۔1977کےعام انتخابات میں پیپلزپارٹی کےاُميدوارجمیل الدین عالی کامقابلہ کیا اورقومی اسمبلی کےرکن منتخب ہوئے، ملک بھرمیں سب سےزیادہ ووٹ لینےکااعزازبھی اُنہی کوحاصل ہوا، 1977میں تحریک نظام مصطفی کوکراچی میں منظم کیا۔ اسلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی کےڈائریکٹربھی رہے،ان کی نگرانی میں اس اکیڈمی نے 70سے زيادہ علمی کتابیں شائع کیں۔1989 سےاکيانوے تک کراچی کےاميررہے۔

سن 1992ميں جماعت اسلامی پاکستان کےڈپٹی سیکرٹری جنرل بناديےگئے، سید منورحسن 2009 میں بھاری اکثریت سے جماعت اسلامی کےچوتھےامیرمقررہوئےاور2014 تک اِس منصب پرفائزرہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube