Thursday, January 21, 2021  | 6 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی: مویشی منڈی میں کروناسے بچاؤ کیلئے ایس او پیزجاری

SAMAA | - Posted: Jun 26, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 26, 2020 | Last Updated: 7 months ago

انتظامیہ نے منڈی آنیوالوں کیلئے احتیاطی اقدامات سخت کردیئے

کراچی میں سجنے والی دنیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کیلئے کرونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز مزید سخت کردیئے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب صرف 15 سے 50 سال کے افراد کو ہی منڈی آنے کی اجازت ہوگی، بچے، خواتین اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد کا منڈی میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل کراچی میں ایشیاء کی سب سے بڑی منڈی سج گئی، جس میں جانوروں کی آمد سلسلہ بھی جاری ہے، تاہم کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایس او پیز مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

منڈی انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر مویشی منڈی میں آنے والے بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاؤلہ کا کہنا ہے کہ خریداروں اور بیوپاریوں کیلئے ایس او پیز کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے، جنرل، میڈیا، لائیو اسٹاک اسٹالز اور فوڈ اسٹالز میں تمام ایس او پیز پر علمدرآمد یقینی بنانا ہوگا، منڈی آنے والے افراد واک تھرو گیٹ سے اندر داخل ہوسکیں گے، منڈی میں صرف 15 سے 50 سال کے افراد کو آنے کی اجازت ہوگی جبکہ بچے، خواتین اور 50 سال سے زائدعمر کے افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی کے کل 8 گیٹ ہیں، جن میں سے صرف 4 گیٹ استعمال ہوسکیں گے، سینٹائزر میٹریل گیٹ پر ہی دستیاب ہوگا، ہاتھ دھونے کیلئے مویشی منڈی میں لگے واش بیسن استعمال کئے جاسکیں گے۔

مویشی منڈی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کچرا یا استعمال شدہ مواد کچرے کے ڈبے میں ڈالیں۔ انہوں نے بتایا کہ سینٹائزر اسٹینڈ کا استعمال، ماسک اور دستانے پہننا منڈی میں موجود ہر شخص کیلئے لازم ہوگا، ڈاکٹرز کی ٹیم اور ایمبولینس بھی مویشی منڈی میں ہر وقت موجود ہوگی، مویشی منڈی میں ہر ممکنہ جگہ پر احتیاطی تدابیر منسلک کی جائیں گی۔

ترجمان کراچی مویشی منڈی کا مزید کہنا ہے کہ منڈی میں موجود پیٹرولنگ ٹیم ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کریگی، ہیٹ اسٹروک، بارش اور بارش کے پانی سے درپیش مشکلات کیلئے فرسٹ ایڈ فراہم کی جائے گی، مویشی منڈی کے گراؤنڈ کو دن میں دوبار صاف اور کرونا سے بچاؤ کیلئے سینٹائز کیا جائے گا، میڈیا کے تمام لوگوں کو ہروقت ماسک اور دستانے پہننا لازمی ہوگا، مویشی منڈی میں آتے اور جاتے ہوئے ہر شخص خود کو سینٹائز کرائے گا، باہر سے آنے والے میڈیا افراد کی واپسی پر میڈیا سیل اور وینٹی وین کو سینٹائز کیا جائے گا۔

ترجمان مویشی منڈی نے واضح کیا کہ ہر وی آئی پی لائیو اسٹاک اسٹال کے سامنے واک تھرو گیٹ نصب ہوگا، اسٹال مالکان اور وہاں کام کرنیوالے تمام افراد کو ہر وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا، بیوپاریوں اور شہریوں کی جانب سے سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا، جو شخص ایس او پیز پر علمدرآمد کرنے میں ناکام رہا اس کا اسٹال سیل کرکے منڈی سے باہر کردیا جائے گا، جانوروں کو بھگانے، کرتب دکھانے اور کیٹ واک کرانے کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی۔

کراچی مویشی منڈی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ جانوروں سے لدے ٹرکوں کیلئے دو سینیٹائزنگ گیٹ نصب ہوں گے، فوڈ اسٹالز پر کسٹمرز اپنی باری آنے تک لائن میں کم از کم 3 فٹ کا سماجی فاصلہ رکھیں گے، عام افراد کیلئے صرف پیک اشیاء فروخت کرنے کی اجازت ہوگی، صرف میڈیا ممبر، فیسٹیول ایڈمن اور اسٹالز کے مالکان کو کھانا پارسل خریدنے کی اجازت ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube